اسلام آبادمیں 20خواتین سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آبادمیں 20خواتین سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملزم کی گرفتاری پولیس کے لئے درد سر بنی ہوئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مطلوب بڑا جرائم پیشہ شخص آخرکار قابو میں آہی گیا ۔  پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم نے دو سال پہلے اسلام آبادپولیس کی لیڈی پولیس اہلکار کو بھی ذیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ آزاد کشمیر کے رہائشی  ظہیر نے انکشاف کیا  کہ وہ  کلوروفارم سے خواتین کو بے ہوش کرتاتھا۔خواتین سے زیادتی کےلئے جھاڑیوں اور ویران مقامات کا انتخاب کرتا ۔ ملزم نے مزید بتایا کہ وہ تاک میں رہتا تھا خواتین کو بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا۔ درندہ صفت ملزم پکڑنے پر تفتیشی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔