شوہر کے فون کی جاسوسی پر اماراتی بیوی کو عدالت نے سزا سنا دی

وقت اشاعت:27مئی2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ شوہر کے فون کی جاسوسی پر اماراتی بیوی کو عدالت نے سزا سنا دی ، شوہر نے بیوی کی جانب سے فون چیک کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق فون سے تصاویر لے کر گھروالوں کو  بھیجنے پر شارجہ کا رہائشی شہری برا مان گیا۔ شوہر بیوی کے خلاف عدالت چلاگیا۔عدالت نے بھی شوہر کےفون کی  جاسوسی کرنے پر بیوی کو جرمانے کی سزاسنادی ۔ راس الخیمہ کی سِول عدالت نے بیوی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ اس نے اپنے شوہر کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی۔اس کے فون سےتصاویراور ریکارڈنگز  ٹرانسفر کیں ۔اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے اس ڈیٹا کوشوہرکےگھروالوں کیساتھ شیئر بھی کیاجس کی پاداش میں  بیوی کو 5400 اماراتی درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی۔