PAKISTAN

لاہور کے علاقہ ساندہ میں جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ لاہور  کے علاقہ ساندہ میں جعلی پیر کی خاتون  سے زیادتی ، متاثرہ عورت  ایک ماہ تک بلیک میل ہوتی رہی پھر تھانے پہنچ گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  عاملوں کی طرف سے ایک اور جنسی ہراسگی کا کیس سامنے آگیا۔ لاہور کے مضافاتی علاقے فیض پور کی رہائشی خاتون عاصمہ بی بی  نے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ نوید نامی پیر کے پاس تعویز کرانےگئی تھی ۔ ان کی شوہر کے ساتھ لڑائی تھی جس پر وہ پیر کے پاس گئی اور اس سے تعویز مانگے ۔ نوید پیر نے اسے ورغلایا اور تعویز کے بہانے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق اس کے بعد پیر اسے ایک ماہ تک بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ موقع ملتے ہی وہ پولیس کے پاس پہنچ گئی ہے ۔ تھانہ ساندہ کی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر انوسٹی گیشن برانچ کے حوالے کر دیا ہے۔ لاہور کے علاقہ ساندہ میں جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی کے واقعے کےبعد سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Related Articles

Back to top button