دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لندن ۔ کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالروں کی دھوم، حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی باؤلرز نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔ شاندار پرفارمنس سے انگلش میڈیا بھی پاکستانی گیند بازوں کی تعریف کرنے لگا۔ شاہین شاہ آفریدی کے بعد لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے شاندار کاکردگی کے باعث اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ دو بار اننگز میں 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسن علی نے ہیمشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل گلوسٹر شائر کے خلاف میچ میں بھی حسن علی نے ایک اننگز میں 6 اور ایک اننگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔لنکا شائر کی جانب سے حسن علی کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پیج پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے لیے آپ کے ہلٹن پلیئر حسن علی ہیں۔اس سے پہلے شاہین آفریدی بھی دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں لے کر برطانوی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آچکے ہیں ۔ برطانوی میڈیا نے شاہین کی دو وکٹوں کو بھارت کے خلاف میچ میں کارکردگی کے مترادف قرار دیا جب شاہین شاہ آفریدی نے دو بھارتی بلے بازوں کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔