افغانستان میں طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی ، 22افراد ہلاک

وقت اشاعت :5مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ افغانستان میں طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی ، 22افراد ہلاک، بیسیوں زخمی ہو گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  افغانستان میں طوفانی بارشوں  سے سیلابی صورت حال  پیدا ہو گئی ۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بائیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ  ہلاکتوںکی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے ۔سیلابی ریلوں  اور چھتیں گرنے  جیسے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

رائٹرز کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں میں ہونے والی  باشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ بڑ ے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے ۔ قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان کے حالات زیادہ خراب ہیں ۔ بیشتر علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو چکا ہے جبکہ پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر برائے  قدرتی آفات ملا شرف الدین مسلم کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سینکڑوں  مکانات تباہ ہوئے اور 100 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔ طالبان حکومت نے فی الحال عالمی امداد کی اپیل نہیں کی ۔