صحت کی گارنٹی ، یہ  پھل ضرور کھائیں

انسان کے لیےوزن بڑھانا بھی اتنا ہی مشکل ہے جتنا وزن کم کرنا، اب کسی کے لیے وزن بڑھانا ضروری ہوتا ہے تو کسی کےلیے وزن کو کم کرنا۔اس دنیا میں جس طرح ہر شخص کی سوچ اور خیالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں، ہر شخص کا اپنا الگ مزاج ہے اسی طرح سب کی جسمانی کیفیات بھی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔

ایسے افراد جو وزن بڑھانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کرچکے ہیں اُنہیں ہم وزن بڑھانے کے لیے قدرتی اور آسان طریقہ بتائیں گے۔ صرف اپنی غذا میں تبدیلی کرکے اور کچھ زیادہ کیلوریز والی غذائیں شامل کرکے وزن بڑھانا بہت ہی آسان ہے۔بلکہ آپ کو یہ جان کر شاید حیرانی ہو کہ صرف پھل کھانے سے بھی آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔یہ پھل کھانے سے وزن بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے

؛1- آم

آم سب سے لذیذ پھلوں میں سے ایک ہے، یہ وٹامن بی، اے اور ای جیسے متعدد غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہے۔تاہم، اکثر لوگ اس پھل کو اس کے ہمہ گیر ذائقے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں لیکن یہ میٹھا پھل کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ زائد مقدار میں بناتا ہے اور ایک کپ آم میں تقریباً 99 کیلوریز ہوتی ہیں۔لہٰذا، اگر آپ وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، تو مزیدار آموں کو اپنی غذا میں شامل کریں۔

2-کیلے

وزن بڑھانے کے لیےکیلے بھی بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں، ایک کیلے میں اوسطاً 119 کیلوریز ہوتی ہیں۔کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز سے بھرپور، کیلے میں مائیکرو نیوٹرینٹس بھی ہوتے ہیں، جو آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

3-ناریل

یہ حیرت انگیز پھل کسی تعارف کا محتاج نہیں، اس کا بیرونی خول پھل کی تازگی اور ذائقہ کو برقرار رکھتا ہے۔ مختلف کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک اہم جزو، ناریل کیلوریز، چکنائی اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔یہ ورسٹائل پھل فاسفورس اور کاپر جیسے معدنیات کی خوبیوں سے مالا مال ہے تو اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو ناریل اور ناریل کا پانی دونوں ہی بہترین ہیں۔

4-خشک میوہ جات

یہ  غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور اسی لیے یہ وزن بڑھانے کے لیے بہترین غذا بھی ہیں۔ فطرت کی خوبیوں سے لدے ہوئے، ان قدرتی پھلوں کو کئی طریقوں سے خشک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان میں قدرتی شکر زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کو فوری طور پر توانائی فراہم کر سکتی ہے۔

5-ایواکاڈو

یہ پھل غذائیت سے بھرپور یہ پھل صحت مند چکنائیوں سے بھرا ہوا ہے، جو قدرتی طور پر وزن بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔درحقیقت، ایک درمیانے سائز کے پھل میں تقریباً 162 کیلوریز ہوتی ہیں۔ مزید برآں، اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ایک اچھا خیال ہوسکتا ہے کیونکہ یہ صحت مند پودوں پر مبنی پروٹینز، مائیکرو نیوٹرینٹس، بشمول پوٹاشیم اور وٹامنز K، C، B5 وغیرہ سے بھرپور ہوتا ہے