SPORTS

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650وکٹیں  لینے والے  دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

وقت اشاعت :14جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ٹرینٹ بریج ۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اہم سنگ میل عبور کر کے اپنی ریکارڈ بک میں ایک اور ریکارڈ کا اضافہ کرلیا۔ انگلش فاسٹ باؤلر کو   سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے باؤلر بھی بن گئے۔

اس فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر لیجنڈ سپنرز کا راج ہے ۔   800وکٹیں حاصل کر کے سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن پہلے جبکہ آنجہانی آسٹریلوی سپنر شین وارن 708وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس طرح جیمز تیسرے نمبر پر ہیں مگر فاسٹ بالروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ۔ دنیا بھر  میں کرکٹ شائقین نے اس ریکارڈ پر انہیں مبارکبادیں  دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی انگلش باؤلر کی ذبردست پذیرائی ہورہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button