دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ٹی ٹوینٹی میچ کے پہلے ہی اوور میں چار وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی تباہ کن باؤلنگ سے ایک مرتبہ پھر دھاک بٹھا دی ہے ۔ انہوں نے برطانیہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز بلاسٹ میں تباہ کن باؤلنگ کی اور پہلے ہی اوور میں چار وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ۔ برمنگھم بیئرز نے ٹاس جیت کر ناٹنگھم شائر کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹام مورس کے 42 گیندوں پر 73 رنز اور لنڈن جمیز نے 37 رنز بنائے ۔
اس طرح 20 اوورز میں 168 رنز بنے ۔پاکستانی باؤلر حسن علی اور جیک لِنٹوٹ نے 3، 3، گلین میکس ویل نے 2 جبکہ ہینری بروکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں مخالفت ٹیم کو شاہین آفریدی کی تباہ کن گیند بازی کا مقابلہ کرنا پڑا۔شاہین نے محض سات رنز دے کر چار بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ آفریدی نے پہلی دو گیندوں پر لگاتا ر دو وکٹیں لیں ۔ اس کے بعد اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر بھی دو کٹیں اکھاڑیں ۔اس شاندار کارکردگی کے باوجود شاہین شاہ آفریدی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے