SPORTS

پنڈی ٹیسٹ میں پانچوں روز بارش کی پیشگوئی کی طرح پاکستان کے بہتر کھیل کے اندازے بھی غلط نکلے

وقت اشاعت :25اگست2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، راولپنڈی :پنڈی ٹیسٹ میں پانچوں روز بارش کی پیشگوئی کی طرح پاکستان کے بہتر کھیل کے اندازے بھی غلط نکلے

روایتی بے یقینی انداز کھیل نے ٹیم پاکستان کی جان نہ چھوڑی ، بنگلہ دیش کی تاریخی جیت نے سب کو حیران کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بنگلہ دیش نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ بنگلہ دیش کو 30رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی پورا کر لیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان کپتان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا۔  اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکا۔ بابر اعظم 22، عبد اللہ شفیق37، شاہین آفریدی 2، نسیم شاہ 3 اور سلمان آغا اور محمد علی صفر پر پویلین جا بیٹھے ۔  محمد رضوان نے 51 رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 448رنز بنائے جبکہ بنگلہ دی نے 565رنز بنائے  ۔ مہمان ٹیم کو 117رنز کی برتری حاصل تھی مگر ٹیم پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی ۔

واضح رہے اس میچ میں محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی تھی تاہم موسم مکمل صاف رہا ۔ شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز چلتی رہیں جن میں سے ایک مقبول ہوئی کہ پنڈی ٹیسٹ میں پانچوں روز بارش کی پیشگوئی کی طرح پاکستان کے بہتر کھیل کے اندازے بھی غلط نکلے

Related Articles

Back to top button