SPORTS

پہلےٹی20میں بارش کی جیت

پہلےٹی20میں بارش کی جیت ۔۔مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے محتاط بیٹنگ کا آغاز کیا جس کے بعد موڈ کسی حدتک جارحانہ ہو گیا۔

انگلش ٹیم نے 16.1اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 131بنائے تھے کہ بارش نے آلیا۔

کھیل روکنا پڑا ۔میچ ریفری نے دو مرتبہ صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد مسلسل بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے  ٹام بینٹن سب سے کامیاب بلے باز رہے ۔ انہوں نے 70 رنز سکور کئے ۔

سیریز کا دوسرا میچ 31اگست کوکھیلا جائےگا۔فوٹو کریڈٹ پی سی بی ٹویٹر

بابر الیون کی جانب سے عماد  وسیم ، شاداب خان نے دو، دووکٹیں لیں ایک وکٹ افتخار احمد کے حصےمیں آئی۔ میچ کی خاص بات محمدرضوان کی وکٹ کیپنگ تھی ۔

انہوں نے ایک سٹمپ آؤٹ کیا جبکہ وکٹوں کے پیچھے دوسری کوشش میں ایک خوبصورت کیچ بھی کیا ۔ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے ناصر حسین نے خصوصی طور پر رضوان کی تعریف کی ۔ دوسری جانب انگلینڈ کی جانب ٹوم بینٹن مرکز نگاہ رہے ۔

ٹوم نے شاندار نصف سنچری سکور کی ۔ میچ کے آخری اوورز شروع ہونے سے پہلے انہوں نے پاکستانی سپنرز کو خوب نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیئے:جس نے سرفراز کو ستایا اس نے میچ گنوایا

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ تیس اگست کو کھیلا جائے گا ۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق تیس اگست کو بھی بارش متوقع ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر اوس پڑتی نظر آرہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button