SPORTS

گول کیپر کی توجہ ہٹانے کے لئے شائقین نے لیزر لائٹ ماری ، یورو کپ کا سیمی فائنل متنازع

سپرلیڈ نیوز، لندن ۔ گول کیپر کی توجہ ہٹانے کے لئے شائقین نے لیزر لائٹ ماری ، یورو کپ کا سیمی فائنل متنازع  ہو گیا ۔انگلینڈ کی جیت پر سوال اٹھ گئے ۔

وقت اشاعت :9جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق انگلینڈ نے ڈنمارک کو دو ایک سے ہراکر پہلی بار یورو کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ انگلینڈ نے 55 سال بعد کسی بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ لیکن میچ کا فیصلہ کن گول متنازع ہوگیا۔ڈنمارک نے شاندار آغاز کیا اور 30ویں منٹ میں فری کک پر گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ دس منٹ بعد ڈنمارک کے دفاعی کھلاڑی نے گیند کو اپنے ہی جال میں پہنچادیا جس پر مخالف ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ۔ اضافی وقت میں ریفری نے انگلینڈ کو متنازع پینلٹی کک دے دی

یہ بھی پڑھیے

جس پر ہیری کین نے گول کرکے انگلینڈ کو فتح دلادی ۔ میچ کے بعد فیصلہ کن گول پر سوالات اٹھ گئے۔ سوشل میڈیا  پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی ہے ۔

یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل جیت کر انگلینڈ اب اٹلی سے فائنل میں مقابلہ کرے گی ۔ فوٹو کریڈٹ :یورو کپ ٹویٹر

سٹیڈیم میں شائقین مشتعل ہو گئے جنہیں کنٹرول کرنے کے لئے اضافی پولیس کو بلوانا پڑا۔ اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین نے ڈنمارک کے گول کیپر کی آنکھوں میں لیزر لائٹ مارکر توجہ ہٹانے کی کوشش کی ۔ گول کیپر کی توجہ ہٹانے کے لئے شائقین نے لیزر لائٹ ماری ، یورو کپ کا سیمی فائنل متنازع تو ہو گیا مگر پولیس نے اس لیز ر لائٹ والے کو نہ پکڑا ۔ سیمی فائنل متنازع ہونے پر دونوں ممالک کے عوام آمنے سامنے آگئے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button