SPORTS

بعض کھلاڑی اور میڈیا والے مجھ سے جیلس تھے اس لئے ہاری، ماحور شہزاد کی انوکھی منطق

وقت اشاعت :28جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ٹوکیو۔ بعض کھلاڑی اور میڈیا والے مجھ سے جیلس تھے اس لئے ہاری،  ماحور شہزاد کی انوکھی منطق  سے ان کامذاق بن گیا۔

دی سپر  لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے چوتھے روز پاکستانی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد دوسرا میچ ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ وہ مسلسل دوسرا میچ ہاریں ۔ جاپان کی یاماگوچی کے بعد ماحور کا سامنا برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے ہوا۔ کرسٹی نے  بھی پاکستانی پلیئر ماحور شہزاد کو باآسانی 14-21، 14-21 سے شکست دے دی ۔

بد ترین شکست کے بعد ماحور شہزادنے الٹا بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ چند صحافیوں اور کھلاڑیوں کو میرا اولمپکس میں آنا ہضم نہیں ہوا۔ بیڈمنٹن میں کچھ پٹھان کھلاڑی ہیں جو ان سے جیلس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عالمی نمبر 121 ہیں جبکہ پہلے میچ میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر چار کھلاڑی کیساتھ تھا جس وجہ سے اچھا کھیل پیش نہ کر سکیں۔انہوں نے دوسرے میچ میں اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ماحور شہزاد کی انوکھی منطق کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بن گیا۔ اپنی ویڈیو میں انہوں نے پٹھان برادری کا نام لیا اور کہا کہ انہیں کچھ پٹھان کھلاڑیوں پر گلہ ہے ۔ تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام ڈیلیٹ کر دیا اور ٹویٹر پر معذرت کرلی ۔

Related Articles

Back to top button