SUPER LEADSSUPER WORLD

نیویارک اورنیوجرسی میں طوفان,ہزاروں افرادبجلی سےمحروم

وقت اشاعت :15نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی۔ نیویارک اورنیوجرسی میں طوفان,ہزاروں افرادبجلی سےمحروم ہوگئے، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بارش اور ژالہ باری نے نیویارک اور نیو جرسی  میں معمولات مفلوج کردیے۔نیشنل ویدر سروس کی جانب سےگرج چمک کے ساتھ طوفان، تیز ہواؤں اورمزید  سخت موسم  کی پیش گوئی کی گئی  ہے۔نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ طوفان کے کئی  الرٹ جاری کیے گئے تھے۔ لانگ آئی لینڈ کے قصبے لیویٹ ٹاؤن میں زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔  بڑے درخت  گرنے سے کئی گھر ٹوٹ گئے ۔ کنیکٹی کٹ میں  ٹورناڈو نے بڑے پیمانے پر نقصان کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ طوفان کے بعد زیادہ تر علاقوں میں بجلی معطل ہے ۔ حکام کے مطابق مواصلاتی نظام بحال کرنے  میں ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button