SUPER LEADS

حکومتی کوششوں کے باوجود پاکستانی طیاروں کی یورپ داخلے پر پابندی برقرار، یورپی سیفٹی ایجنسی نے آڈٹ کی شرط رکھ دی

وقت اشاعت :23جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، برسلز۔ حکومتی کوششوں کے باوجود پاکستانی طیاروں کی یورپ داخلے پر پابندی برقرار، یورپی سیفٹی ایجنسی نے آڈٹ کی شرط رکھ دی

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق موجودہ دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر نہ ہو سکا۔ گرین پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں تنزلی کے بعد طیاروں کی یورپ لینڈنگ بھی ممکن نہ ہوسکی ۔ یورپ میں پاکستانی طیاروں کا داخلہ بدستور بند ہے۔ حکومت پاکستان کے دوبارہ رابطہ کرنے پر بھی یورپی ایجنسی نے لچک کا مظاہرہ نہ کیا اور آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔

اس ضمن میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی  نے پی آئی اےکےخط کاجواب بھی دے دیا ہے ۔ جوابی خط میں لکھا گیا ہے کہ پی آئی اےسےپابندی ہٹانےکیلئےایاساسول ایوی ایشن کاآڈٹ کرائےگی۔آڈٹ کےبعدیورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنےکاحتمی فیصلہ کیاجائےگا۔عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤآڈٹ کایورپی روٹ پرپابندی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پی آئی اے حکام نے فیصلے پر مایوسی کااظہار کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button