SUPER LEADS

لتا کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان کی دعا اور پھر ہندو دھرم کے مطابق پھیرے  مرکز نگاہ

وقت اشاعت :6فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ لتا کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان کی دعا اور پھر ہندو دھرم کے مطابق پھیرے  مرکز نگاہ ، بھارت  میں سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  شیوا جی پارک میں لتا کی آخری رسومات کے موقع پر فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام بڑے اداکار موجود رہے اور ان رسومات کا حصہ رہے ۔ ایک موقع پر شاہ رخ خان اپنی منیجر کے ہمراہ آگے بڑھے اور ان کی میت کے آگے دعا کی ۔

انہوں نے دعا کے بعد ماسک نیچے کر کے پھونک بھی ماری ۔  اس عمل کے بعد شاہ رخ خان  نے  منیجر کے ہمراہ ہندو مذہب کے مطابق پھیرے لئے ۔ شاہ رخ خان کچھ  لمحے وہاں موجود رہے پھر پیچھے ہٹ گئے ۔جیسےہی ویڈیو وائرل ہوئی سوشل میڈیا پر فوری تبصرے شروع ہو گئے ۔

بعض نے اس عمل کو خلاف مذہب قرار دیا تو کوئی اس عمل کو ناپسندیدگی  کی نظر سے دیکھتا رہا ۔ ایک بھارتی صارف  روپم نے یہاں تک کہہ دیا کہ شاہ رخ خان نے  میت  کو تھوکا ہے ۔ روپم کے کئی حمایتی میدان میں اتر آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے حامی اور مخالف آمنے سامنے آگئے ۔

https://twitter.com/Rupamraaz93/status/1490318341289906180?cxt=HHwWiMCs7dSo1q4pAAAA

زیادہ تر ٹویٹر صارفین نے وضاحت پیش کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے مخالفین کو یہ قائل کرنے کی کوشش کی کہ دراصل انہوں نے دعا کے بعد عقیدے کے مطابق پھونک ماری ہے ۔ دوسری جانب کئی مسلمانوں نے شاہ رخ خان کی جانب سے دو مذاہب کا طریقہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

Back to top button