SUPER LEADS

اہداف مشکل مگر بلاول کا عزم بلند،  پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

وقت اشاعت :27فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ اہداف مشکل مگر بلاول کا عزم بلند،  پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ، راستے  میں بلاول نے خطاب میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا شہر قائد سے آغاز ہوچکا ہے ۔ روانگی کے وقت ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں خطاب کےد وران بلاول نے عمران خان کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج رہے ہیں۔ عوامی طاقت کے ذریعے سلیکٹڈ  کو ہٹا کر حقیقی عوامی حکومت بنائیں گے ۔تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ اتحادی بھی  ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ حکومت کو جلد بڑا سیاسی نقصان ہوگا۔ اسلام آباد پہنچ کر  اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ یہ وقت بہت اہم  ہے ۔   جب تک یہ نالائق حکومت ہے  عوام کا فائدہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا خان صاحب نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ۔  معیشت کا بھی بیڑہ غرق ہو چکا ہے ۔ ساڑھے تین سال میں کرپشن کے بھی نئے ریکارڈ بن گئے ہیں ۔ عمران خان اپنے چور وزرا اور ان کے ساتھیوں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ ان حالات میں بہتر ہے عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں جب انہوں نے کہا تھا اگر چند بندے بھی ان کی حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے آئے تو وہ حکومت چھوڑ دیں گے ۔

Related Articles

Back to top button