دی سپر لیڈ ڈاٹ کا م، واشنگٹن ڈی سی ۔ تاریخ میں پہلی بار ویٹو پاور رکھنے والے ملک کی اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔
دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق یوکرین جنگ کے دوران انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ روس کو تنہا کرنے کی نئی کوشش میں انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کردی گئی ۔امریکی قرارداد کے حق میں 93 ووٹ آئے ۔ 24 ووٹ مخالفت میں پڑے جبکہ پاکستان ،بھارت ، بنگلہ دیش، مصر، اردن ، کویت، قطر ،سعودی عرب سمیت 58 ملک غیر حاضر رہے ۔الجیریا، بیلاروس ، برونڈی، چین، کانگو،اریٹیریا، ایتھوپیا، گیبون ،ایران ، مالی،نکاراگوا ،تاجکستان ،ازبکستان ،ویتنام اور زمبابوے نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا ۔ادھر یوکرین نے جنگ رکوانے کے لیے روس کی معیشت پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کردیا ہے ۔ مشرقی یوکرین میں جنگ پوری شدت سے جاری ہے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں ٹینک ڈونباس میں جنگ میں شریک ہیں