SUPER LEADS

عمران خان نےمئی کےآخری ہفتےمیں لانگ مارچ کی کال دےدی

وقت اشاعت :1مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کی کال دے دی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان  نے حکومت کے خلاف اپنے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا۔ بیس لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے ۔ یقین ہے عوام کا سمندر ساتھ دے گا اور اس حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہوگا۔ مئی میں احتجاج کے لئے  کور کمیٹی کو ٹاسک دے دیئے گئے ہیں۔ عوام دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ آج کےبعد کوئی ملک پاکستان کے خلاف سازش نہیں کرے گا۔

یہ کال اس لیے دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔ غیرملکی سازش کے ذریعے کرپٹ لوگوں کو ملک پرمسلط کیا گیا ۔ نوجوان چاند رات کو بھی  جھنڈے پکڑ کر  سڑکوں پر نکل آئیں ۔اس ٹولے کے خلاف چالیس ارب روپے کی کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں ۔ جو پرائم منسٹر بنا ہے اسے کرائم منسٹر کہتے ہیں۔انہیں وزیراعظم تسلیم کرنا ملک سے غداری ہوگی ۔

عمران خان ایک فتنہ ہے جس کا جلد خاتمہ ضروری ہے:مریم نواز

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ۔ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے۔ اس کو جتنی جلدی کچل دیں اتنا ہی پاکستان کا فائدہ ہے۔

 تحریک انصاف نے عدالتی احکامات ہوامیں اڑائے۔آئین اور قانون کوپاؤں تلے روندا۔ پنجاب سپیڈ اب پاکستان سپیڈ بن گئی ہے۔   عوام کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی۔  یہ سیاسی دشمنی میں اتنے بڑھ گئے  کہ مقدس جگہ کا بھی لحاظ نہ کیا

Related Articles

Back to top button