SUPER LEADS

افغان امور کے ماہر کی اب ضرورت نہیں رہی ، امریکا نے عرب دنیا کے معاملات دیکھنے والے سفیر کو پاکستان  کے لئے فائنل کرلیا

وقت اشاعت :13مئی2022

ڈاکٹر ندیم رضا، بیوروچیف دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ افغان امور کے ماہر کی اب ضرورت نہیں رہی ، امریکا نے عرب دنیا کے معاملات دیکھنے والے سفیر کو پاکستان  کے لئے فائنل کرلیا

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی انتظامیہ  نے ڈونلڈ بلوم کی بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ اس سے پہلے بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لئے سفیر نامزد کیا تھا جس کی حتمی منظوری کا عمل  مکمل ہوگیا ہے ۔ ڈونلڈ بلوم تیئس مئی کو اسلام آباد آکر چارج سنبھالیں گے ۔ سفارتی حلقوں میں اس اہم تعیناتی کو قدر کی نگاہ سےدیکھا جارہا ہے ۔ سفارتی حکام ڈونلڈ بلوم کی تعیناتی کو پاک امریکا تعلقات  کی مضبوطی سے بھی تعبیر کر رہے ہیں ۔یہ تعلقات سٹریٹیجک سے زیادہ تجارتی ہو سکتے ہیں ۔  اس مرتبہ امریکا نے پاک افغان امور کے ماہر کے بجائے عرب دنیا  میں زیادہ وقت گزارنے والے سفارتکار کو پاکستان کے لئے چنا ہے ۔

ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں امریکا کے سفیر ہیں جہاں سے ان کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ دھیمے مزاج کے انتہائی پروفیشنل مانے جانے والے ڈونلڈ بلوم عرب دنیا  میں اہم مقام رکھتے ہیں ۔ وہ متحدہ عرب امارات ، قطر، تیونس، مصر، اسرائیل  اور سعودی عرب کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں ۔ ڈونلڈ بلوم عربی بھی بولنا جانتےہیں جبکہ فرنچ پر بھی دسترس رکھتے ہیں ۔

امریکا کے لئے اب سٹریٹیجک معامات سے زیادہ تجارتی مقاصد اہم ۔۔

ڈونلڈ بلوم کی تعیناتی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغان جنگ سے نکلنے کے بعد بائیڈن انتظامیہ دوبارہ افغان معاملات میں نظر رکھنا نہیں چاہتی گو کہ انٹیلی جنس معاملات تو پہلے ہی منظم نیٹ ورک کے ذریعے فعال ہیں تاہم سفارتی سطح  پر افغان امور کےماہر کی ضرورت نہیں باقی بچی ۔  واضح رہے کہ اس سے قبل نائن الیون کے بعد سے امریکا نے ہمیشہ افغان امور پر مکمل عبور رکھنے والے سفیر کو ہی پاکستان بھیجا ہے تاہم بائیڈن انتظامیہ اب تجارتی سرگرمیوں کے فروغ دینے کی پالیسی کے مطابق  آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ یہ بھی گمان ہے کہ امریکا سی پیک  تجارتی مقاصدر پر بھی نظر رکھنا چاہتا ہے اس ضمن میں ڈونلڈ بلوم بہترین چوائس ہیں ۔

Related Articles

Back to top button