SUPER LEADS

عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا بیانات،پاکستانی سیاست میں ہولناک موڑ، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز ٹرینڈز، گالم گلوچ عروج پر پہنچ گئی

وقت اشاعت :21مئی2022

ندیم چشتی ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا بیانات،پاکستانی سیاست میں ہولناک موڑ، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز ٹرینڈز، گالم گلوچ عروج پر پہنچ گئی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان نے ملتان جلسے میں مریم نواز سے متعلق نازیبا بیانات داغ دیئے جس کے بعد سے اب تک پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو چکا ہے ۔ عمران خان  کے جملوں کی کھل کر مذمت کی جارہی ہے جبکہ عمران خان کے خلاف بھی ہتک آمیز اور گالم بلوچ سے بھرے ٹرینڈز چل رہے ہیں ۔ ان ٹرینڈز میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حمایتی آمنے سامنے ہیں اور شرمناک طریقے سے ایک دوسرے کو القابات سے نواز رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر بالخصوص ٹویٹر پر عمران خان کی سابق ویڈیوز اور تصاویر جاری کی جارہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایتی بھی مریم نواز سمیت ن لیگ کی خواتین رہنماؤں اور شریف خاندان کی مستورات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نازیبا بیان بازی  کر رہے ہیں۔ اس طرح پاکستان کے موجودہ سوشل میڈیا رجحانات ملکی سیاست کا احاطہ کر رہے ہیں ۔ ان ٹرینڈز میں محض ذاتیات پر حملے ہیں اور لڑائی جھگڑے رہ گئے ہیں۔ احمد حسن نامی صارف نےلکھا کہ وہ عورت مارچ سمیت دیگر تنظیموں کو بھی کہتےہیں کہ عمران خان کے خلاف احتجاج کریں ۔

طیبہ نامی صارف نے ایسے جملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔

کومل نامی صارف نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے بیانات کے تائید کی اور لکھا کہ جب عمران خان کی اہلیہ سمیت دیگر کے خلاف ایسی باتیں ہو رہی تھیں تو سب کدھر تھے ؟

گل بخاری نے لکھا عمران خان کو شرم آنی چاہیے ۔ وہ مریم نواز کے باپ کی عمر کے ہیں ۔

سیدثمر عباس نے لکھا کہ عمران خان کی گفتگو بدقسمتی ہے ۔

عمران خان نے مریم نواز کے بارے میں کیا کہا ؟

جلسے سے خطاب میں عمران خان نے روایتی جملوں کےساتھ اچانک گفتگو کا رخ موڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ "سوشل میڈیا پر کسی نے مجھے تقریر بھیجی، مریم کہیں تقریر کر رہی تھی کل، تقریر جو مجھے بھیجی سوشل میڈیا پر اس میں اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس سے کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو”

Related Articles

Back to top button