دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ شمالی کوریا پھر جدید ہتھیار جمع کرنے لگا، ایک ہی دن میں 8نئے شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق شمالی کوریا کے سر پر جدید ہتھیاروں کی تیاری کا جنون پھر سوار ہو گیا ہے ۔ مختصر تعطل کے بعد پھر میزائلوں کے تجربے شروع کر دیئے ۔ ایک ہی دن میں آٹھ نئے شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ کورین حکام نے جاری بیان میں ان تجربات کو مکمل کامیاب قرار دیا ہے ۔
بیان کے مطابق میزائل پیونگ یانگ کے علاقے سونان سے اپنے مشرقی ساحل کی جانب داغے گئے ۔ لانچ کردہ میزائلوں کی اونچائی 25سے90کلومیٹر تھی جبکہ میزائلوں نے 110سے600کلومیٹر تک سفر کیا۔جنوبی کوریا کےقومی سلامتی کےمشیر نے نیشنل سکیورٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کےصدر نے بھی فورسز کو میزائل ٹیکنالوجی میں مزید جدت لانے کا حکم دیا ہے ۔