دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ قطرکا پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان، دوست ملک ایئرپورٹس پرسرمایہ کاری کرے گا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق قطر نے ایک مرتبہ پھر ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے پاکستان کا ہاتھ تھام لیا ہے ۔ پاکستان میں دوست ملک تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ قطریاخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا جس کی روسے قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔
کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کے لئے بھی سرمایہ کاری کی جائےگی۔ قطر ایئرویز اس ضمن میں ایئرپورٹس پر اپنے ٹرمینل قائم کرے گی ۔ قطر کی سرمایہ کاراتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے کام کرے گی۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فوری کام شروع کر دیا جائے گا۔