راحت قیوم، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لندن ۔ لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سےملاقات،آرمی چیف کے تقرر پر عمران خان کا دباؤ مسترد،اہم تعیناتی نومبر میں کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں اپنے بھائی نواز شریف سےطویل ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کےذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کا مقصد آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت مکمل کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔
ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نئےآرمی چیف کا تقرر نومبر میں ہی ہوگا۔ آئینی تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ عمران خان کا دباؤ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے ۔ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ۔اہم ملاقات میں پنجاب حکومت تبدیل کرانے کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا۔