SPORTSSUPER LEADS

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

وقت اشاعت :3اکتوبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم مسلسل تنقید کی زد میں ہے ۔ آخری میچ میں عبرتناک شکست کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر صارفین دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں وہیں پی ٹی آئی نے بھی معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ ٹیم کے حوالے سےشکایتیں ہیں کہ سلیکشن شفاف نہیں ۔ میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ورلڈ کپ آنے والا ہے ایسے میں ٹیم کی یہ خبریں اچھا شگون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سیریز ہاری جاچکی ہیں ۔ معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ سدباب ہوسکے اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجنےکی ہدایت کر دی ہے ۔

Related Articles

Back to top button