دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، تہران ۔ بغیر حجاب عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کوہ پیما الناز رکابی کا گھر مسمار کردیا گیا
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ایران میں حجاب لینے کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔ ملک گیر مظاہروں کے بعد حکومت نے بھی حجاب نہ لینے والی خواتین کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور سخت قوانین کا نفاذشروع کر دیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی کوہ پیما الناز رکابی کا اسی قانون شکنی پر گھر مسمار کر دیا گیا ہے ۔ ایرانی کوہ پیما نے رواں سال اکتوبر میں جنوبی کوریا میں کوہ پیمائی کے عالمی مقابلے میں بغیر حجاب شرکت کی تھی۔ اس عمل پرایرانی سماجی حلقوں نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی لڑکی مہسا امینی کی موت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے خاتون کوہ پیما کو بھی ہیرو قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کوہ پیما نے وطن واپسی پر حجاب نہ لینے پر معافی بھی مانگ لی تھی تاہم حکومت نے بلدیاتی ادارے کی فورس کی مدد سے ان کا گھر مسمار کر دیا۔ ایرانی حکومت نے اس پر عمل پر موقف اختیا ر کیا ہے کہ خاتون کوہ پیما کا گھر غیر قانونی تھا