دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی ضمانت منظور کرلی ۔ عدالت کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے ضمانت منظور کی ہے ۔ عدالت نے عمران خان کومچلکوں کے عوض ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے۔ دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت ہوناباقی ہے ۔ ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے تحریک انصاف کے بانی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ عمران خان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے 2018 سے 2022 کے دوران اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں باہر سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر حاصل کیے اور پھر ان تحائف کو چھ لاکھ 35 ہزار ڈالر میں فروخت کیا۔