SUPER LEADS

فوجی جنرل پاک بھارت لفظی جنگ کراتا رہا

بھارت کی جانب سے رافیل طیاروں کی خریداری پر جرمن وزیر دفاع کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارتی صارفین کی جنگ چھیڑ دی ہے ۔ لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستانی اور ہندوستانی ٹویٹر صارفین کو لڑوانے والا وزیر دفاع ہی جعلی نکلا ۔

بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر کی ٹویٹ وائرل ہوتے ہی پاکستانی صارفین نے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا۔ فوٹو کریڈٹ ٹویٹر

سپر لیڈ نیوز کے مطابق معاملہ اس وقت گرما گرم بحث کی صورت اختیا ر کر گیا جب بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے رافیل طیاروں کے سکواڈ کی فضا میں محو پرواز تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی اور لکھا کہ آخر کار بڑے پرندے آہی گئے ۔

اس ٹویٹ کے بعد بھارت بھر کے صارفین نے ری ٹویٹس اور لائیکس کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اسی دوران جنرل ایبر ہارڈ زورن کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ داغی گئی ۔

جنرل نے لکھا کہ وہ بھارت کو پانچ رافیل طیاروں کی خریداری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ جلد ہی فرانسیسی دفاع اور ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ نیچے آجائیں گی کیونکہ بھارتی ایئرفورس کے پائلٹ اپنی جان بچانے اور ایک کپ چائے کے متلاشی ہونگے ۔

جنرل ایبر ہارڈزورن کے اس ٹویٹ نے گویاسب کو آگ لگا دی ۔ بھارتی صارفین آپے سے باہر ہو گئے اور جنرل صاحب کو کھری کھری سنانے لگے ۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکا میں پہلی مرتبہ جشن آزادی نہ ہوا

ایسے میں پاکستانی صارفین خوشی سے پھولے نہ سمائے اور جرمن وزیر دفاع کے ٹویٹ کو تقریبا سات ہزار سے زائد مرتبہ لائک کر گئے جبکہ ری ٹویٹس اور تبصروں کی بھی بھرمار ہو گئی۔

ٹویٹر نے جعلی جرمن وزیر دفاع کا اکاؤنٹ بند کردیا

جرمن وزیر دفاع کا جعلی اکاؤنٹ جس سے رافیل طیاروں کی جعلی ٹویٹ کی گئی

اسی طرح سینکڑوں بھارتی صارفین بھی رافیل طیاروں کی ڈیل اور پاکستان کے ساتھ روایتی بیان بازی کو طول دیتے نظر آئے ۔ اس دوران ٹویٹر انتظامیہ کی اچانک انٹری ہوئی اور چند منٹ بعد ہی جرمن وزیر دفاع کا اکاؤنٹ بلاک کر کے معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ۔

یوں پاکستانیوں اور بھارتیوں کو لڑوانے والا جنرل جعلی نکلا ۔ اس دوران ایک صارف نے لکھا ۔۔۔ جنرل کا اکاؤنٹ جعلی ہے مگر ٹویٹ سیدھی دل کو چھو گئی ۔

Related Articles

Back to top button