دن بھر کی ہنگامہ آرائی کے بعد مریم نواز نے بھی ایک گھنٹے کی پریس کانفرنس میں الزامات کی بارش کردی ۔
مریم نوازنے واقعے کو نیب گردی کا نام دیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارکن استقبال کرنے آئے تھے ۔ پولیس نے جان بوجھ کر تشدد شروع کر دیا۔ پتھراؤ کا مقصد میری گاڑی کو نقصان پہنچانا تھا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ نیب کے دفتر کی جانب سے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ہے ۔ اگر گاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی تو میں ہسپتال میں ہوتی ۔
یہ بھی پڑھیئے: مریم کی پیشی پر پتھر کون لایا؟
مریم نواز نے کہا کہ نیب مجھ سے کیا سوال پوچھے گا اب خود عوا م کے سوالات کے جواب کی تیاری کرے ۔ عدالت کے ریمارکس سے ثابت ہو چکا ہے کہ نیب بے کار ادارہ بن چکا ہے ۔
نیب کی غنڈہ گردی سب نے دیکھ لی ۔ نیب کے نوٹس کا مقصد صرف تضحیک تھا۔ ایک بھی الزام ثابت نہیں ۔ جس کیس میں پہلے گرفتار کیا گیا۔ اس کا ریفرنس تک نہیں بن سکا۔
وقت نے نواز شریف کا بیانیہ درست ثابت کردیا۔ووٹ کو عزت دینا ہی پڑے گی ۔