SUPER LEADS

بلاول نے جبری گمشدگیوں کا معاملہ اٹھا دیا

بلاول نے جبری گمشدگیوں کا معاملہ اٹھا دیا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ایسے وقت میں بیان دیا ہے جب ملک میں جبری گمشدگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف ہمیں لڑناہوگا۔

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ ہمیں  ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیےامام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہیے۔

ظلم اور جھوٹ خواہ گھر کے قریب ہو یا دور ہمیں لڑنا ہوگا ۔ اسی طرح  کشمیر اور فلسطین میں بھی ظلم ہے تو  ان کے خلاف لڑنا ہوگا۔

اپنے پیغام میں جبری گمشدگیوں کی جانب توجہ دلاتےہوئے انہوں نےکہا کہ یہ ظلم ہے ۔ اس بار یوم عاشور اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن ایک ہی روز آیا ہے ۔

اس موقع پر ہمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت کرنی چاہیے ۔ ساتھ ہی ان کے خلاف مزاحمت ہونی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیئے : وفاق کا سندھ سے تعاون کا وعدہ

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے  جھوٹ اور ظلم کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتاہے  ۔ عوام کو ان جنونیوں کی مذموم سازشوں سے خبردار رہنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اس سے پہلے بھی جبری گمشدگیوں پر آواز اٹھا چکےہیں ۔

صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا اور پھر رہائی پر بھی بلاول نے معاملے کی چھان بین کا مطالبہ کرتےہوئے ایسے واقعات کے خلاف مسلسل آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button