SUPER LEADS

پاک چین سٹریٹیجک قربت پرواشنگٹن میں سوالات

محمدعلی جدون ، دی سپر لیڈ ، نیوجرسی ۔ پاک چین سٹریٹیجک قربت پرواشنگٹن میں سوالات اٹھنے لگے ۔ امریکی محکمہ دفاع نے ان بڑھتے تعلقات پر رپورٹ کانگریس میں پیش کر دی ۔

دی سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس میں سالانہ سٹریٹیجک رپورٹ پیش کی ہے ۔جس میں چین کی فوجی نقل وحرکت  پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے ۔

دنیا کی دیگر طاقتوں کی پالیسی اور مفادات پر مبنی یہ رپورٹ ہر سال کانگریس میں پیش کی جاتی ہےجس پر بحث کی جاتی ہے ۔ حالیہ رپورٹ میں پاک چین تعلقات کو خصوصی جگہ ملی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چین اور پاکستان کے سٹریٹیجک معاملات بہت حد تک وسعت اختیا ر کر چکے ہیں ۔ چین کے دفاعی مقاصد کے لئے پاکستان میں گہرے مفادات ہیں ۔جبکہ اس میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:90ارب ڈالر کی تجارت کرنے والے جنگ نہیں لڑتے

رپورٹ کے مطابق چین فوجی رسد کی سہولیات کے لئے پاکستانی محل وقوع سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ پاکستان کا بھرپور تعاون چین کے ساتھ ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین دفاعی معاملات کے تناظر میں نمیبیا ، پاکستان اور ارجنٹائس میں ٹریکنگ ، ٹیلی میٹری اور کمانڈ سٹیشن  چلا رہا ہے ۔

اس رپورٹ میں سی پیک پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں ۔ چین کے  پاکستان میں ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے  کو دیر پا اور بہتر نتائج کا حامل منصوبہ قرار دیا گیا ہے ۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق پاکستان کے چین سے تعلقات دفاعی نوعیت کے ہیں اور چین کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button