دی سپر لیڈ ، کراچی ۔ ڈاکٹرماہاخودکشی کیس کےملزم عدالت سے بھاگ نکلے ۔ کراچی کی سٹی کورٹ نے ملزموں کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست جیسے ہی مسترد کی تو ملزم فرار ہو گئے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس کی سماعت ہوئی ۔ جج نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تو ملزم وقاص اور جنید نے کمرہ عدالت سے دوڑ لگا دی ۔ اس موقع پر ملزموں کے وکیل نے بھی انہیں بھاگنے کا پورا موقع دیا۔ دونوں ملزم رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوئے ۔ جبکہ ایک ملزم جنید کے ہاتھ میں ہتھکڑی بھی لگی ہوئی تھی ۔ ڈاکٹرماہاخودکشی کیس کےملزم عدالت سے بھاگ نکلے جس پر پولیس بھی کچھ نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیئے:ڈاکٹرماہاکوکوکین دےکرزیادتی کانشانہ بنایا گیا،اہل خانہ
عدالتی کارروائی کے دوران پولیس نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا ۔ متن کے مطابق بارہ جولائی کو سعد نامی شخص نے ڈاکٹر ماہا کے دوست تابش کو پستول فروخت کیا تھا ۔ موت سےایک ماہ قبل یہ اسلحہ تابش نے ماہا کو دیا تھا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق پستول قابل استعمال ہے تاہم ملزم سعد کے لائسنس کی تصدیق کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ۔