SUPER LEADS

جنرل باجوہ سےپرانی دوستی ہے،ملتے رہتےہیں،رہنمان لیگ محمدزبیر

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ جنرل باجوہ سےپرانی دوستی ہے،ملتے رہتےہیں،رہنمان لیگ محمدزبیر نے بھی بڑے انکشافات کردیئے ۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر اعتراض اٹھا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے دعوؤں کے بعد سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی میدان میں اتر آئے ۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ترجمان پاک فوج نے میری آرمی چیف سے ملاقاتوں کا کیوں اچانک ذکر کر دیا۔

 مختلف ٹی وی چینلز سے  بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقاتوں کی وضاحت پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ سے میرے ذاتی تعلقات ہیں ۔  ملاقات  نوازشریف یا مریم نواز کے کہنے پر نہیں ہوئی ۔نہ ہی میں نے کوئی ریلیف مانگا ۔ بعد میں مریم کو آگاہ کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ آپ کو ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی ۔

یہ بھی پڑھیئے: نوازشریف کی تقریرکےوہ حصےجن کی آڈیوبندکرناپڑی

محمد زبیر نے اس ملاقات میں سیاسی گفتگو کا اعتراف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ویسے نوازشریف اور مریم نواز کے حوالے سے بات ضرور ہوئی تھی مگر ریلیف ہرگز نہیں مانگا۔ ہماری بات پاکستان کی  معاشی  حالت سے شروع ہوئی تھی۔ملاقات میں کھانے کے دوران سیاست پر بھی بات  ہوئی تھی ۔ جنرل باجوہ سےپرانی دوستی ہے،ملتے رہتےہیں،رہنمان لیگ محمدزبیر نے یہ بھی کہا کہ جنرل باجوہ سے تعلق چالیس سال پرانا ہے ۔ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔اس میں کوئی نئی بات نہیں۔

Related Articles

Back to top button