SUPER LEADS

قدرت کی جھلک دیکھنےلاکھوں سیاح کہاں سےآرہےہیں؟

دی سپر لیڈ، پشاور۔ قدرت کی جھلک دیکھنےلاکھوں سیاح کہاں سےآرہےہیں؟ خیبر پخونخوا میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر تیرہ اگست سے اب تک 26لاکھ سیاحوں نے پہاڑی علاقوں کا رخ کیا۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر رش دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ 13اگست سے اب تک 26لاکھ81ہزار سیاحوں نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کی ہے ۔  ترجمان محکمہ کھیل، ثقافت اور سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق کورونا کے بعد  سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی آمدمیں  مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملاکنڈ اورہزارہ ڈویژن  پر زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے ۔

محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث ان سیاحوں میں غیر ملکیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔ فوٹو کریڈٹ: ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے پی

سات لاکھ 62ہزار سے زائد سیاح اب بھی مختلف اضلاع میں قیام پذیر ہیں۔اور قدرت  کے نظاروں سے لطف اٹھا رہے ہیں ۔  ایبٹ آباد میں سیاحوں کی تعداد 17لاکھ18ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ سوات میں 6لاکھ64ہزار سے زائد  لوگ آئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:دلیپ کمار پاکستان آنے کو بے تاب

سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد میں اضافے کی وجہ سے مقامی معیشت  میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ان سیاحوں میں تمام پاکستانی ہی ہیں ۔ غیر ملکیوں نے  انتہائی معمولی تعداد میں ان علاقوں کا رخ کیا۔محکمہ سیاحت کے حکام کے مطابق کورونا کی وجہ سے عالمی سفری پابندیاں عائد رہی ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکیوں نے پاکستان کا رخ نہیں کیا۔ تاہم پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے سفر کا ریکارڈ موجود نہیں۔

Related Articles

Back to top button