طالبان کے بڑھتے حملے ، افغانستان میں آرمی چیف ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ تبدیل

وقت اشاعت :20جون2021

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ طالبان کے بڑھتے حملے ، افغانستان میں آرمی چیف ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ تبدیل  کر دیئے گئے ہیں ۔ افغان حکومت کے بڑے فیصلوں کو غیر معمولی سمجھا جارہا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اشرف غنی حکومت نے سکیورٹی سیٹ اپ  ہلاکر رکھ دیا ہے ۔ جنرل بسم اللہ خان محمدی کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کر دیا اور جنرل عبدالستار مرزاکو قائم مقام  وزیر داخلہ مقرر کر دیا ۔ اسی طرح صدر اشرف غنی نے جنرل یاسین ضیا کو ہٹا کر جنرل ولی محمد احمدزئی کو آرمی چیف تعینات کر دیا۔ نئے وزیر دفاع بسم اللہ محمد اس سے پہلے صدر کرزئی کی حکومت میں بھی وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور آرمی چیف کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ اشرف غنی کابینہ کے وزیر دفاع اسداللہ خالد پچھلے ہفتے مستعفی ہو گئے تھے۔ افغانستان میں تبدیلیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب امریکی افواج واپس جا رہی ہیں اور  طالبان بڑے حملے کر رہے ہیں۔