SUPER LEADS

برطانیہ کانوازشریف کی حوالگی پرتعاون سےصاف انکار

اسد مرزا، سپر لیڈ ، لندن ۔ برطانیہ کانوازشریف کی حوالگی پرتعاون سےصاف انکار ۔۔ برطانوی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کو کہا ہے کہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ۔

سپر لیڈ نیوز کے ذرائع کے مطابق برطانیہ نے نوازشریف کے معاملے کو سیاسی قرار دیا  اور واضح کیا پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ۔ برطانوی انکار کے بعد یہ تاثر واضح ہوگیا کہ حکومت برطانیہ نوازشریف کے خلاف مقدمات کو سیاسی کارروائی یا انتقام کا حصہ سمجھ رہی ہے ۔

جمعہ کے روز پاکستانی ہائی کمیشن کے تین اہلکار ایون فیلڈ میں  نوازشریف کی رہائش گاہ پہنچے ۔۔اور پانچویں بار وارنٹ گرفتاری دکھا کر دستخط  کرانے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہ ملی ۔ شریف خاندان کے کسی فرد نے وارنٹ قبول نہیں کئے ۔ یوں ہائی کمیشن کی ٹیم کو ناکام واپس لوٹنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق وارنٹ کی وصولی میں اس سے پہلے بھی برطانوی حکام نے تعاون سے انکار کیا تھا۔

دولت مشترکہ آفس کا بھی تعاون سے انکار

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تین روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ججز کو بتایا کہ ۔۔دولت مشترکہ آفس نے بھی  وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار کیا ہے اور واضح کیا  کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ یہاں لاگو نہیں ہوتا۔

وارنٹ کی عدم وصولی اور حکومت برطانیہ کی جانب سے معاملے کو پاکستانی سیاسی کیس قرار دینا ۔۔اس امر کو واضح تقویت دے رہاہے کہ نوازشریف  واپس کسی صورت نہیں آرہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:لندن میں نوازشریف کے گھر کے باہر احتجاجی کرنے والے کون تھے ؟

مریم نواز نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بھی واضح کہا تھا کہ ۔۔نوازشریف لندن سے ہی تحریک کی قیادت کریں گے ۔ برطانیہ کانوازشریف کی حوالگی پرتعاون سےصاف انکار سامنے آنے کے بعد ملک میں اپوزیشن کے دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button