SUPER LEADSSUPER WORLD

ہوپ ہکس سےبوسہ مہنگاپڑگیا،ٹرمپ کوروناسےمتاثر

دی سپر لیڈ ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ہوپ ہکس سےبوسہ مہنگاپڑگیا،ٹرمپ کوروناسےمتاثر ہوگئے ۔ امریکی صدر گزشتہ روز اپنی سابق مشیر برائے کمیونکیشن ہوپ ہکس سے ملے جن کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

امریکی صدرنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔ حال ہی میں میری ہوپ ہکس سے ایک ملاقات ہوئی تھی ۔ اس ملاقات کے بعد میں نے اور ملینیا ٹرمپ نے بھی اپنے ٹیسٹ کرائے ہیں جو مثبت آئے ہیں ۔

امریکی صدر نے لکھا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ہم چودہ روز کے لئے قرنطینہ میں منتقل ہو رہے ہیں ۔ میں اور میری اہلیہ جلد کورونا کو شکست دیں گے ۔

ملینیاٹرمپ نے اس حوالے سے لکھا کہ ان کو ہلکی علامات کا سامنا ہے ۔ لیکن مجموعی طور پر بہتر محسوس کر رہی ہوں ۔امید ہے صحت یابی کا عمل تیز ہوگا۔ آپ سب کی محبت کا بہت شکریہ۔

صدر ٹرمپ کے ذاتی معالج نے میڈیا کو بتایا کہ دوپہر سے ڈونلڈ ٹرمپ اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے ۔ ان کو کمزوری محسوس ہو رہی تھی اور سر چکرا رہا تھا مگر ان کا عزم بلند تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ملینیا کو کھانسی کی شکایت ہے جبکہ ان کے سر میں ہلکا درد تھا۔ دونوں کو نگہداشت میں رکھتے ہوئے ابتدائی ادویہ دی گئی ہیں ۔ جلد دونوں صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ٹرمپ بائیڈن مباحثےنےامریکی سیاسی روایات کاجنازہ نکال دیا

دوسری جانب وائٹ ہاؤس انتظامیہ کےمطابق ڈونلڈٹرمپ حالت بہتر ہونے پر ویڈیو لنک کے ذریعے ضرورت پڑنے پر حکومتی معاملات دیکھ سکتے ہیں تاہم ان کی بہتر صحت سب کی اولین ترجیح ہے ۔

Related Articles

Back to top button