SUPER LEADS

سیاسی وکٹ پرن لیگ کی جارحانہ بیٹنگ

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ، لاہور۔ سیاسی وکٹ پرن لیگ کی جارحانہ بیٹنگ صاف نظر آنے لگی ۔ پارٹی کے اہم اجلاس میں نوازشریف نے بھی کارکنوں کا لہو گرمایا۔مریم نواز نے بھی گرجدار خطاب کیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جاتی امرا میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تمام اہم ارکان  نے شرکت کی ۔ مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ کن جدوجہد میں داخل ہو چکے ہیں ۔ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جتنا ڈھول بجاؤ گے تو بشیر میمن کی آواز آپ کو سنائی دے گی ۔ جنہیں آپ نے انتقامی کارروائی کے لئے مجبور کیا۔ نوازشریف کی طلبی کا اشتہار جاری کراؤ گے تو اس میں مشرف کا چہرہ نظر آئے گا۔ کسی میں ہمت ہے اشتہاری مشرف کو واپس لانے کی ؟

مریم نواز نے کہا کہ شوکت صدیقی کی گواہی بھی سب کے سامنے ہے ۔ نوازشریف کو غدار کہا جارہاہے ۔یہ کیسا غدار ہے جس نے ایٹمی دھماکے کئے ۔ یہ کیسا غدار ہے جس نے پاکستان کو روشنیاں دیں ۔ ضرب عضب شروع ہوا تو آگے نوازشریف ہی تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے:گوجرانوالہ میں ن لیگ کےجلسےسےپہلے اعلیٰ پولیس افسرتبدیل

مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد نے کہا ہے بیگ تیار رکھو ۔ اگر یہ لوگ جیل میں ڈالیں تو بہادری سے جیل جانا ۔مریم نواز نے جوشیلے خطاب کے دوران مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ تو لاٹھی کےسہارے بار بار پیش ہو رہی ہیں ۔ کوئی ہے جو علیمہ خان کو پوچھے ؟

خواجہ آصف کی قومی اسمبلی سے 84ارکان کے استعفے کی دھمکی

اہم اجلاس میں صدر آصف زرداری کے خلاف بیان دینے والے خواجہ آصف نے بھی اپنی  ناراضی کا تاثر اس وقت ختم کیا جب انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی جماعت کے استعفوں کی کھلی دھمکی دی ۔ خواجہ آصف نےدو ٹوک انداز میں کہا کہ ن لیگ تحریک کے زور پکڑنے پر 84ارکان دستبردار کرا لے گی ۔ پھرسینیٹ الیکشن کے لئے الیکٹوریل کالج پورا کر کے دکھا دیں ۔۔ اور کرا کر دکھائیں الیکشن۔ سیاسی وکٹ پرن لیگ کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد سب کی نظریں گوجرانوالہ میں ن لیگ کی جلسے کی جانب ہیں۔

Related Articles

Back to top button