SUPER LEADS

وزیراعظم کاکراچی کےجزائرپردونئےشہر آبادکرنےکامنصوبہ

دی سپر لیڈ ، کراچی ۔ وزیراعظم کاکراچی کےجزائرپردونئےشہر آبادکرنےکامنصوبہ سامنے آگیا ہے ۔ حکومتی ذرائع کےمطابق کامیابی کی صورت میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کاامکان ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی کو جزائر سے پل کے ذریعے منسلک  کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے جزائر کا معاملہ سندھ حکومت سے مل کر حل کرنے کی تلقین کی ہے ۔ عمران خان نے  گورنر سندھ کو اہم  ٹاسک  دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:کراچی کےجزائرکی ملکیت پروفاق اورسندھ میں نیاتنازع

جمعرات کے روز گورنر سندھ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔اس دوران عمران خان نے کہا کہ  اہم ترین  منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر ہوں گے۔ بنڈل آئی لینڈ سے متعلقہ امورجلد حل کرنا ضروری ہیں۔ گورنرسندھ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت  کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

ملاقات کے بعد  پریس کانفرنس میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم جزائر کے ماسٹر پلان کو جلد حقیقت کا روپ دھارے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ جامع پلان کے تحت منصوبے پر کام کیا جائےگا۔بنڈل آئی لینڈ ہاؤسنگ  پراجیکٹ نہیں بلکہ ملکی ترقی میں شاندار اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم کا کراچی کےجزائرپردونئےشہر آبادکرنےکامنصوبہ کتناقابل عمل ہے؟اس سوال پر گورنر نے کہا کہ منصوبے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہو چکی ہے ۔سرمایہ کار گہری دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button