SUPER LEADS

کیلاش کے2500سالہ قدیم تہواراب سرکاری سرپرستی میں ہوں گے

عمران یوسفزئی ، پشاور۔ کیلاش کے2500سالہ قدیم تہواراب سرکاری سرپرستی میں ہوں گے ۔ منفرد ثقافت کو محفوظ بنانے کےلئے خیبر پختونخوا حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق وادی کیلاش میں ہر سال منعقد ہونے والے 2500سالہ قدیم تہوار اب سرکاری سرپرستی میں ہوا کریں گے ۔ حکومت بھرپور تعاون کرے گی اور قبائلی روایات کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے گی ۔ اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دے دی ہے ۔ یوں پہلی بار چار ہزارآبادی والے علاقہ کیلاش کے لئے اسپیشل اتھارٹی بنی ہے۔ سپر لیڈ نیوز کے مطابق اتھارٹی کا مقصد کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانا ہے ۔

وادی کیلاش اپنی منفرد ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے ۔ فوٹو کریڈٹ:گلا خان ٹویٹر

اسپیشل اتھارٹی ممبر صوبائی اسمبلی سمیت 4 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی کے قیام سے کیلاش میں نئی عمارت نہیں بننے  دی جائے گی ۔ کیلاش قبیلے میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی اتھارٹی خود کرے گی ۔ وادی کیلاش میں قائم عمارتوں کو نہیں گرایا جائے گا۔ اسی طرح اتھارٹی علاقے میں سیاحت کے  فروغ کے لئے کام کرے گی ۔ مقامی وسائل کے استعمال کا بھی طریق کار وضع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے

اس حوالے سے سپر لیڈ نیوز سے خصوصی گفتگو میں معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے نئی اتھارٹی کے قیام کی تصدیق کی ۔ انہوں نے  کہا کہ صوبائی حکومت کیلاش قبیلے کے 2500 سال پرانے تہواروں، ثقافت اور روایات کو محفوظ بنارہی ہے۔ کیلاش اتھارٹی محکمہ سیاحت اور آثار قدیمہ کے تعاون سے تیاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی اسپیشل اتھارٹی سے کیلاش قبیلے کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ کیلاش کے2500سالہ قدیم تہواراب سرکاری سرپرستی میں ہوں گے ۔

Related Articles

Back to top button