دی سپر لیڈ ،اسلام آباد۔ تین غیرملکی خواتین سےمارگلہ ہلزمیں زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے میں تینوں خواتین پر کلہاڑی سے وار کئے گئے۔
سپرلیڈنیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے غیر محفوظ ہو گئے ہیں ۔ مارگلہ ہلز میں بیرون ممالک سے آئیں تین خواتین کے ساتھ چھری اور کلہاڑی کے زور پر زیادتی کی کوشش کی گئی ۔ تینوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ پولیس نے زخمی حالت میں بازیاب کر ا لیا۔
واقعہ مارگلہ ہلز کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں پیش آیا۔ جہاں تینوں سیرو تفریح کے لئے گئیں ۔ اس دوران ٹریل فائیو کے قریب دو افراد نے انہیں روک لیا اور چھری اور کلہاڑی سے حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے زیادتی کی کوشش کی مگر تینوں خواتین نے سخت مزاحمت کی اور گھنے جنگل کی جانب دوڑ لگا دی ۔
خواتین کا تعلق اٹلی،ناروے اور ترکی سےہے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والی آرنلڈ ورلڈ فوڈ پروگرام میں ملازمت کرتی ہیں ۔ مینادولت اٹلی سے تعلق رکھتی ہیں اور یواین فوڈ اتھارٹی کی سربراہ ہیں ۔ سنار ورلڈفوڈ پروگرام میں ڈیٹا مینجمنٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں
پولیس نے کئی گھنٹے بعد تینوں کو زخمی حالت میں دامن کوہ کے علاقے سے بازیاب کر لیا۔ خواتین کا تعلق اٹلی،ناروے اور ترکی سےہے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والی آرنلڈ ورلڈ فوڈ پروگرام میں ملازمت کرتی ہیں ۔ مینادولت اٹلی سے تعلق رکھتی ہیں اور یواین فوڈ اتھارٹی کی سربراہ ہیں ۔ سنار ورلڈفوڈ پروگرام میں ڈیٹا مینجمنٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع کےمطابق دونوں ملزم مقامی رہائشی ہیں ۔
2 Comments