SUPER LEADSSUPER WORLD

ٹرمپ بے بسی کی آخری حدوں کو چھونے لگے

ٹرمپ بے بسی کی آخری حدوں کو چھونے لگے ۔ فیس بک اور انسٹاگرام نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے اکاؤنٹ پر لگائی گئی پابندی میں غیرمعینہ مدت تک  توسیع کردی

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ  نے اپنے فیس بک پیغام  میں کہاکہ گزشتہ کئی سال تک ہم نے صدرٹرمپ کو اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے دیا۔  ہر انسان کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے لیکن اس دوران ہم نے صدرٹرمپ کے کئی پیغامات ہٹائے۔لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔

ٹرمپ اپنی باقی مدت صدارت کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ اقتدار کی پر امن منتقلی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر سکتے ہیں۔ اس خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو فیس بک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ٹرمپ کے اکاؤنٹ کم از کم آئندہ دو ہفتے کیلئےبندرہیں گے۔

Related Articles

Back to top button