وزیراعظم کاملک میں شرعی نظام کے نفاذ پر زور، خواتین کو پردہ کرنے کی تلقین

وقت اشاعت :10اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ وزیراعظم کاملک میں شرعی نظام کے نفاذ پر زور، خواتین کو پردہ کرنے کی تلقین  کی ، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان بھی کر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آبادمیں کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے ملک میں مرحلہ وار اسلامی نظام کے قیام کا عندیہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ  خواتین کے لئے پردہ کرنا ضروری ہے ۔ ملک میں جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں ایسے میں حالات اسی چیز کا تقاضا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کا ڈرامہ ارطغرل اس لئے دیکھنے کا کہا کیونکہ اس میں فحاشی نہیں ہے ۔ملک میں طلاق کی شرح بڑھ گئی ہے ۔ بچے بڑے ہو کر اپنے والدین کو گھر سے نکال دیتے ہیں ۔

پاکستان کو اب اپنا رخ بدلنا ہوگا۔ جس مقصد کےلئے پاکستان بنا تھا اب اس طرف آنا ہوگا۔ جب فحاشی  کے خلاف بات کرتے ہیں تو لبرل طبقہ شور مچاتا ہے ۔معاشرے میں جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں ۔ ہمارا خاندانی نظام تباہ ہو رہا ہے ۔اہل مغرب کا برا حال ہے ۔ وہاں خاندانی نظام بکھر چکا ہے ۔ جنسی جرائم وہاں بہت زیادہ ہیں ۔

پاکستان میں  اس رجحان کو روکنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتھارٹی سکولوں میں اسلامی نصاب کاجائزہ  لے گی، اسلام کا مثبت چہرہ دنیا کو بتائے گی اس کی نگرانی خود کروں گا۔