SUPER LEADSSUPER WORLD

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نے   وزارت خزانہ کا قلمدان  سنبھال لیا  ۔ امریکی سینیٹ نے وزیر خزانہ جینٹ ییلن کی نامزدگی کی منظوری بھی دی۔

بائیڈن کابینہ نے اہم فیصلے کرتے ہوئے امریکی تاریخ بدل ڈالی ۔ امریکی سینیٹ نے وزیر خزانہ جینٹ ییلن  کی بھاری مارجن سے منظوری دی ۔ جینٹ ییلن کو وزیر خزانہ نامزد کرنے کے حق میں 84 ووٹ پڑے جبکہ 15 نے مخالفت  میں رائے دی ۔  جینٹ ییلن نے نامزدگی کی توثیق کے فوری بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔اس دوران سینیٹ کا ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔  74 سالہ جینٹ ییلن نے امریکا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے ۔ 

جینٹ ییلن   صدر  بائیڈن کے معاشی ایجنڈے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گی ۔بائیڈن کئی مرتبہ جینٹ کو انتہائی موزوں قرار دے چکے ہیں ۔ انہوں نے معاشی میدان میں چینلنجز سے نمٹنے کے لئے  جینیٹ کو بہترین چوائس قرا دیا تھا۔  دوسری جانب امریکی سینیٹ نے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کی نامزدگی کی بھی  توثیق کردی ۔  انٹونی بلنکن کی  حمایت میں 78 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 22 ووٹ ڈالے گئے    انٹونی بلنکن  امریکی صدر جو بائیڈن کے دیرینہ دوست ہیں اور ان کے مشیر سمجھے جاتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button