SUPER LEADSSUPER WORLD

اماراتی شہزادی اپنے ہی والد کی قید میں ، اقوام متحدہ کا نوٹس

دبئی کی شہزادی اپنے ہی والد کی قید میں ، اقوام متحدہ کا نوٹس ،متحدہ عرب امارات سے رابطہ کر کے  باضابطہ بات کی جائے گی

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق راشد المکتوم کی بیٹی کی ایک خفیہ ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ اپنے ہی والد پر الزام لگاتی نظر آرہی ہیں ۔ شہزادی لطیفہ کے مطابق ان کو ان کےو الد نے قید کر رکھا  ہے ۔خدشہ ہے کہ انہیں قتل کر دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ  انکے اہل خانہ ان پر ظلم کر رہے ہیں ۔ مسلسل ظلم سہہ رہی ہوں ۔ فوری طور پر ریسکیو کیاجائے ۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ نے راشد المکتوم سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر باقی ممالک کو بھی دبئی کے حکمران پر دباؤ ڈالنے کا کہے گی ۔

واضح رہے کہ 2018  میں شہزادی لطیفہ کی قید کی خبر منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد دنیا بھر کے میڈیا نے اس خبر  نمایاں کوریج دی تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد  معاملہ اقوام متحدہ تک جا پہنچا ہے ۔

Related Articles

Back to top button