SUPER LEADS

عمران خان کو سری لنکا کیوں بھیجاگیا ؟

وقت اشاعت:24فروری2021https://thesuperlead.com
https://youtu.be/Pug9DBYtMgE

ندیم چشتی، سپرلیڈ اسلام آباد۔ عمران خان کو سری لنکا کیوں بھیجاگیا ؟ بظاہر معمول کے تعلقات  بڑھانے کےلئے دورہ اندرونی طور پر انتہائی اہم مشن کےلئے ہے جس میں دونوں ممالک کا  مفاد چھپا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا دو روزہ دورہ بھارتی  اور سری لنکن میڈیا میں زیر گردش ہے ۔ پاکستانی میڈیا نے اس دورے کو روایتی انداز میں کور کیا اور تجزیوں سے گریز کیا تاہم بھارت اور سری لنکا میں یہ دورہ سب سےزیادہ زیر بحث موضوع ہے ۔ سری لنکن اخبار میں ایک کارٹون نے تمام کہانی عیاں کردی ہے جس کے بعد بھارت میں بھی تبصرے جاری ہیں اور عمران خان کے دورہ سری لنکا کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کولمبو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ فوٹو کریڈٹ:اے پی پی

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران  خان پاکستانی فوج کی خصوصی بریفنگ کے بعد کولمبو پہنچے ۔ انہیں سری لنکا کو سی پیک روٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کا ٹاسک دیا گیا ۔

وزیراعظم کی جانب سے سری لنکا کو سی پیک روٹ استعمال کرنے کی پیشکش

منگل کے روز وزیراعظم راجہ پکسے کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں عمران خان نے سری لنکا کو باضابطہ طور پر سی پیک روٹ استعمال کرنے کی پیشکش کر دی۔ اگر معاہدہ طے پاگیا تو سری لنکا چین سے تجارت کو فروغ دے گا اور گوادر یا کراچی  بندرگاہ کے راستے سی پیک روٹ کے ذریعے اپناتجارتی سامان چینی علاقے میں پہنچا سکے گا ۔ اسی طرح چین بھی اپنا سامان اسی روٹ کے ذریعے کولمبو بھجوا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق سری لنکا اگر اس پیشکش سے فائدہ اٹھائے تو اس کے سفری اخراجات چالیس فیصد تک کم ہو جائیں گے ۔ بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ سری لنکا نے خود سی پیک کا روٹ استعمال کرنے کے لئے سفارتی لابنگ کی تھی ۔

جس کے جواب میں حکومت پاکستان نے چین کی مشاورت کے بعد سری لنکا کو بھی آفر دینے کی بات کی ۔ ماہرین کے مطابق چین کی سری لنکا کی جانب توجہ بھارت پر نظر رکھنے کے لئے ہے ۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے جس سے چین فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔

واضح رہے کہ چین سری لنکن جزائر پر مختلف منصوبوں پر کام بھی کر رہا ہے جو بھارتی حکومت کےلئے سکیورٹی رسک بنے ہوئے ہیں ۔ اس تناظر میں وزیراعظم خان کا دورہ کولمبو خصوصی اہمیت کا حامل ہے

Related Articles

Back to top button