حکومت جہاز مرمت کرنے والا ہینگر بھی فروخت کرنے والی ہے ؟ تحریک انصاف کی حکومت میں طیاروں کی مرمت کےلئے قائم اصفحانی ہینگر کی نجکاری کی اطلاعات پر سخت ردعمل آگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اصفحانی ہینگر کو ایشیا کے بڑے ہینگروں میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ یہاں چھوٹے اور بڑے طیاروں کے انجن مرمت کئے جاتے ہیں اور جدید سہولیات میسر ہیں ۔ اس ہینگر کی فروخت کی خبریں آنے کے بعد حکومتی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم پی آئی اے ترجمان نے تردید کرتےہوئے واضح کیا ہے کہ کسی اثاثے کو نیلام نہیں کریں گے ۔
صرف اپنی بیلنس شیٹ کے تمام اثاثہ جات کا تخمینہ لگوایا ہے تاکہ اثاثوں کی صورتحال واضح ہو سکے ۔ ممکنہ نجکاری پر پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل سامنے آگیا ۔ شیری رحمان نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی طرح اصفہانی ہینگر کی بھی بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ یہ لوگوں کو نوکریاں دینے آئے تھے،اب ادارے بیچ کر بیروزگاری بڑھا رہے ہیں۔پی آئی اے کے ہینگر کی نیلامی نہیں ہونے دیں گے۔