بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں آگ کیسے لگی ؟

بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں  میں  آگ کیسے لگی ؟ہولناک آگ نے 700کیمپ جلا کر راکھ بنا ڈالے ۔ متعدد مہاجر ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 700کیمپ جلا ڈالے ۔ آگ اس قدرشدید تھی کہ مہاجرین کو سنبھلنے کا بھی موقع نہ ملا۔ سامان جل گیا  جبکہ کئی مہاجر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے ۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق خوفناک آگ سےہیلتھ  سینٹرز بھی تباہ ہوئے ہیں۔آتشزدگی کا یہ واقعہ بنگلہ دیش کےشہر کاکس بازار کےکیمپ  ون میں مقامی وقت کے مطابق تین بج کر تیس منٹ پر پیش آیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور برما کی سرحد پر مہاجرین کے کیمپ موجود ہیں ۔بنگلہ دیش ان مہاجرین کا بوجھ اٹھا رہا ہے جبکہ کئی مرتبہ مہاجرین کا راستہ بند کیا گیا اور سینکڑوں کو واپس بھجوایا گیا ۔ ایسے میں یہ سوالات اٹھ رہےہیں کہ کیا بنگلہ دیش نے خود مہاجرین کو بے دخل کرنے کے لئے آگ تو نہیں لگوائی ؟