تحریک لبیک نے پھر ملک بند کردیا۔ لاہور، کراچی ، اسلام آباد سمیت دیگر شہر مفلوج ہو گئے ۔ اہم شاہرائیں بند جبکہ دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ملک بند کر دیا ہے ۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں تحریک کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ۔ جلاؤ گھیراؤ کیا، سڑکیں بلاک کر دیں توڑ پھوڑ بھی کی اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ کئی مقامات پر پولیس اور کارکن آمنے سامنے آگئے ۔
لاہور میں فیروز پور روڈ پر تحریک کے کارکنوں نے ایک پولیس اہلکار پر تشدد کیا جبکہ انتظامیہ نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن منگوا لی ۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ اسی طرح کراچی میں ٹاور، صدر، گارڈن،ایمپریس مارکیٹ ، آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک پرشدیدٹریفک جام رہا۔ لاہورکےداخلی اورخارجی راستوں سمیت بیشترمقامات بند ہو گئے ۔ راولپنڈی میں کمیٹی چوک ، اسلام آباد میں بارہ کہو ، کشمیر ہائی وے بلاک ہو گئی ۔ موٹر اور ہائی ویز کے بھی مختلف سیکشنز بند کر دیئے گئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔