SUPER LEADS

شہباز شریف کی ضمانت پر سماعت کرنے والے2جج آمنے سامنے آگئے

شہباز شریف کی ضمانت پر سماعت کرنے والے2جج آمنے سامنے آگئے ، اختلافی نوٹس کے باعث اب فیصلہ ریفری جج کرے گا یوں شہباز شریف کی ضمانت لٹک گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق شہباز شریف کی ضمانت عدالتی بنچ کے باہمی اختلافی نوٹس کے باعث لٹک گئی ہے ۔  فیصلہ ریفری جج کرے گا۔  لاہور ہائیکورٹ کے دونوں ججز کےالگ الگ نوٹ سامنے آئے ہیں ۔ تحریری فیصلے کے رو سے  جسٹس سرفراز ڈوگر کے مطابق دونوں  ججز کی باہمی مشاورت سے ضمانت منظور کی گئی ۔ جب شارٹ آرڈر لکھنے کا وقت آیا تو جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ وہ اختلافی نوٹ لکھیں گے۔ دوسری جانب جسٹس اسجد جاوید نے  قرار دیا  کہ میں نے عدالت میں ضمانت مسترد  کرنے کا کہا ۔چیمبر میں بھی میں نے ضمانت مسترد کرنے کا عندیہ دیا۔ میرے ساتھی جج نے اپنے طور پر ضمانت  کی منظور ی دی ۔ ضمانت دینے  کے  صاف انکار کے باوجود  فیصلہ لیا گیا۔ میں نے اگلے چند  منٹ میں معاملہ چیف جسٹس کو بتا دیا تھا  ۔

Related Articles

Back to top button