SUPER LEADSSUPER WORLD

امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات، اندرون ملک سکیورٹی داؤ پر لگ گئی

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات، اندرون ملک سکیورٹی داؤ پر لگ گئی ۔ ریاست منی سوٹا میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام ہلاک  ہو گیا جبکہ وسکونسن میں تین افراد قتل ہو گئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکا میں بڑھتے فائرنگ کے واقعات جو بائیڈن انتظامیہ کے لئے بڑا چیلنج بن گئےہیں ۔ کوئی بھی ریاست فائرنگ کے واقعات سے محفوظ نہیں رہی جس سے اندرون ملک سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں ۔ اتوار کی شب  منی سوٹا میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک سیاہ فام ہلاک ہو گیا جس سے مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ سیاہ فام مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔

سپر سٹورز بھی جلا ڈالے جبکہ لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں جس سے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ادھر نامعلوم شخص نے   وسکونسن  کے مقامی کلب میں فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہوگئے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ  ٹارگٹ کلنگ  ہے ۔ پولیس نے قریبی شاہراہیں بند کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاتاہم حملہ آور کا کوئی سراغ نہ ملا ۔  

Related Articles

Back to top button